لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر اور اداکار دانش تیمور کے ساتھ باتھ روم میں فوٹو شوٹ کروا کر مداحوں کو طیش میں مبتلا کردیا ہے۔
عائزہ خان نے انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کیں جس میں اسٹار جوڑی واش روم کے باتھ ٹب میں بیٹھی ہوئی ہے اور دونوں کیمرے کی جانب دیکھ کر پوز دے رہے ہیں۔
تصویر میں عائزہ خان مونو کروم گاؤن پہنی نظر آرہی ہیں جبکہ دانش تیمور ٹراؤزر کے ساتھ سفید بنیان پہنے ہوئے ہیں۔
تصویر میں عائزہ خان باتھ ٹب میں بیٹھی ہیں جبکہ دانش تیمور باتھ ٹب کی منڈیر پر بیٹھے ہوئے ہیں جن کے بازو کو عائزہ خان نے تھام رکھا ہے۔
تصویر شیئر ہونے کی دیر ہی تھی کہ پوسٹ کا کمنٹ سیکشن سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصروں سے بھرگیا۔
ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’بہن کوئی اور جگہ نہیں ملی تھی فوٹو شوٹ کیلئے یہ باتھ ٹب ہی ملا تھا؟‘
ایک غصے سے بھرے صارف نے لکھا کہ ’لوگ شہرت کیلئے باتھ روم بھی نہیں چھوڑتے‘۔
ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’بہن ایسی بھی کیا مجبوری تھی‘ ، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’ڈریسنگ سینس ہے نہیں اور بے حیائی پھیلانے میں بھی یہ میڈم نمبر ون ہیں‘۔
خیال رہے کہ دانش تیمور اور عائزہ خان نے گہری دوستی اور محبت کے اظہار کے بعد 8 اگست 2014 کو دھوم دھام سے شادی کی۔ لو میریج کرنے والی اس جوڑی کی ایک بیٹی حورین اور بیٹا ریان ہیں، جن کے ساتھ اب دونوں بھرپور تصاویر اور ویڈیوز جاری کرتے رہتے ہیں۔
دونوں ہی اپنے کریئر کے عروج پر ہیں اور بہترین اداکاری کے ساتھ ان کے پے در پے ڈرامے ہٹ ہورہے ہیں۔
حال ہی میں یہ جوڑی برطانیہ میں بچوں کے ساتھ یادگار دن گزارتی نظر آئی اور تصاویر مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیں جنہیں سب نے بے حد پسند کیا۔