بنگلہ دیش : شیخ حسینہ کے دوراقتدار میں جبری گمشدہ افراد کی تلاش کیلئے کمیشن قائم

بنگلہ دیش : شیخ حسینہ کے دوراقتدار میں جبری گمشدہ افراد کی تلاش کیلئے کمیشن قائم

ڈھاکہ، 28/اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) حکام کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ملک سے فرار سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ۱۶؍ سالہ دور اقتدار میں جبری طور پر گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کیلئے ایک کمیشن تشکیل دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ۵؍ رکنی کمیشن کامقصد ان افراد کا سراغ لگاناہے جو شیخ حسینہ کے دور اقتدار میں قانون نافذ کرنے والے مختلف اداروں کے ذریعےجبری اٹھا ئے گئے، ساتھ ہی کمیشن ان حالات کا بھی جائزہ لے گا جن میں ان افراد کو غائب کیا گیا۔ 

اس کمیشن میں دو سبکدوش ہائی کورٹ کے جج، دوانسانی حقوق کے کارکن اور ایک یونیورسٹی معلم شامل ہیں۔ کمیشن کو ایک جنوری ۲۰۱۰ء سے ۵؍ اگست ۲۰۲۴ء کے دوران جب شیخ حسینہ حکومت کا تختہ پلٹ دیا گیا تک کے معاملات کی تحقیق کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اس نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیشن آف انکوائری کی دفعہ ۱۹۶۵؍ کے تحت یہ کمیشن ۴۵؍ کام کے دنوں میں اپنی رپورٹ حکومت کو سونپے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق، پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ، اسپیشل برانچ، انٹیلی جنس برانچ اور ایلیٹ اینٹی کرائم ریپڈ ایکشن بٹالین، نیم فوجی بارڈر گارڈ بنگلہ دیش اور کوسٹ گارڈ، پیرا پولیس انصار بٹالین، دفاعی فورسز، نیشنل سیکیورٹی انٹیلی جنس اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فورسز، انٹیلی جنس اور دفاعی فورسز جبری گمشدگی کے واقعات میں ان کے مبینہ کردار، تحقیقات کے دائرے میں آئیں گے۔

بنگلہ دیش کی انسانی حقوق کی نگراں جماعت کے مطابق ۲۰۰۹ء سے ملک کی سیکورٹی فورس نے مبینہ طور پر ۶۰۰؍ جبری گمشدگی کے واقع کو انجام دیا ہے،جبکہ کچھ افراد کو بعد میں رہا کر دیا گیا، یا عدالت میں پیش کیا گیا، یا یہ بتایا گیا کہ وہ سیکورٹی فورس کے ساتھ گولی باری کے تبادلے میں مارا گیا، اس کے علاوہ ۱۰۰؍ افراد ایسے ہیں جو ہنوز لاپتہ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تھائی لینڈ: سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے واقعات میں 22 افراد جاں بحق، 31 ہزار مکانات متاثر

تھائی لینڈ میں میں آج سیلاب اور لینڈ سلائڈ کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں کم از کم 22 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔ ان قدرتی آفات کی وہج سے 19 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، جبکہ 13 صوبوں میں تقریباً 31 ہزار مکانات کے متاثر ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ مقامی حکام نے پیر کے ...

1 Day Ago

ڈھاکہ میں پھر تشدد، حکومتی مشیر ناہید اسلام کی حراست کو لے کر ہوا ہنگامہ

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں سیکریٹریٹ کے قریب کل یعنی25 اگست کی رات طلبہ اور انصار (بنگلہ دیش کےنیم فوجی دستے)کے ارکان کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق تصادم میں دونوں فریقوں کے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

2 Days Ago

بنگلہ دیش: سیلاب سے 45 لاکھ افراد متاثر،42ہلاک، تین لاکھ پناہ گاہوں میں

بنگلہ دیش میں ہفتہ کے آغاز سے ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد باڑھ آنے کے سبب تین لاکھ افراد عارضی پناہ گاہوں میں رہنے کو مجبور۔ جنوبی ایشیا کے اس ملک کے اکثر نچلے علاقے زیر آب ہیں۔ حکام کے مطابق ہندوستان اور بنگلہ دیش میں اس باڑھ میں مجموعی طور پر 42 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ...

3 Days Ago

اس پر پڑھیں ساحل آن لائن Header Banner