لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، راسخ الہٰی اور زارا الہٰی نےای سی ایل سے نام نکلوانے کےلیےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں جبکہ 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ اور برطانیہ کے لیے جانا چاہتا ہوں، پرویز الہٰی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دے۔درخواست میں وزرات داخلہ کو بذریعہ سیکریٹری اور ایف آئی اے سمیت دیگرکو سفریق بنایا گیا ہے۔