لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2024ء) ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے یوحنا آباد میں ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا اور ڈینگی ٹیموں سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون صاحبزادہ یوسف، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی ایچ او گلبرگ بھی ہمراہ موجود تھے۔ ڈی سی نے ڈینگی ٹیموں کو فیلڈ میں بروقت حاضری اور ڈینگی لاروا کی تلفی کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی اور ڈینگی سرگرمیاں ڈیش بورڈ پر روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جعلی اندراج کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 1854مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 1778افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں اور 76مقدمات کا اندراج کروایا گیا ہے۔رواں سال اب تک 77768 نوٹسز جاری کیے گئے ہیں اور 3751 مقدمات کا اندراج کروایا گیا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ انتظامی افسران ڈینگی سرویلنس جاری رکھے ہوئے ہیں ، ڈینگی ٹیمیں گھر گھر جا کر چھتوں، صحن و ایئرکولرز کی چیکنگ یقینی بنا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :