لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2024ء) ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے کہا ہے کہ مون سون ایمرجنسی کیمپ پر تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں اور تمام جنریٹرز کو سٹینڈ بائی اور فعال رکھا جائے۔انہوں نے تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی ہدایات کیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تمام افسران گلی محلوں کی سطح پر موجود پونڈنگ پوائنٹس کو کلیئر کریں۔انہوں نے تمام زونل افسران کو اپنے ٹائونز کی مکمل سوئپنگ کی ہدایات کیں۔انہوں نے کہا کہ شہری مستقل بارش میں اپنی چھتوں اور گھروں کو مانیٹر کریں۔انہوں نے کہا کہ شہری الیکٹرک پول، اوپن سوئچز، دیواروں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں۔
متعلقہ عنوان :