پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سابق صدر سمیت 22افراد پر تاحیات پابندی لگادی

بدھ 28 اگست 2024 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2024ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)کی نارملائزیشن کمیٹی نے سابق صدر سمیت کئی عہدیداروں پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے سابق صدر اشفاق حسین سمیت 22افراد پر تاحیات پابندی عائد کی ہے، جس میں سید اشفاق حسین شاہ، ظاہر شاہ، عامر ڈوگر، سردار نوید کے علاوہ نوید اکرم، رحیم بلوچ اور دوست محمد خان، محمد نعمان ، رانا اشرف، سعید رسول اور عزیز بھی شامل ہیں،نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے پابندی کے نتیجے میں عزیز اللہ، فقیر محمد ، فرزانہ رف، محمد سلیم، تصور عزیز اور صدیق شیخ بھی تاحیات فٹبال سے آئوٹ ہوگئے ہیں،ڈسپلنری کمیٹی نے ان تمام افراد کو سات دن کے اندر پی ایف ایف کے تمام اثاثے، بشمول سرکاری گاڑیاں، واپس کرنے کا حکم دیا ہے اگر وہ اس حکم کی تعمیل میں ناکام رہتے ہیں تو ان کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کیے جائیں گے،پی ایف ایف کے آئین کے آرٹیکل 70کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک متوازی تنظیم تشکیل دی، جو پی ایف ایف کے قواعد و ضوابط کے منافی ہے۔

اس پر پڑھیں فن و فنکار Header Banner