اجے دیوگن اداکار نہیں فلم ڈائریکٹر بننا چاہتے تھے، اداکارہ تبو کا انکشاف

جمعرات 4 جولائی 2024 22:20
اجے دیوگن اداکار نہیں فلم ڈائریکٹر بننا چاہتے تھے، اداکارہ تبو کا انکشاف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2024ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو اور اداکار اجے دیوگن بالی ووڈ کی ایک معروف جوڑی ہے، فلم شائقین نے ہمیشہ ان کی اداکاری کو پسند کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں تبو نے اجے دیوگن کے ساتھ اپنی ملتی جلتی کیمسٹری پر گفتگو کی، انہوں نے انکشاف کیا کہ اجے دیوگن اداکار نہیں بلکہ فلمساز بننا چاہتے تھے۔
(جاری ہے)
تبو نے فلموں میں اپنی شوٹنگ کے تجربہ کے بارے میں بھی گفتگو کی، یاد رہے کہ تبو اور اجے دیوگن ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ کافی چھوٹے تھے۔52 سالہ اداکارہ نے اجے اور اپنے تعلقات پر بھی گفتگو کی اور کہا وہ ویسے ہی ہیں، ان میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی، صرف شادی کی اور اب انکے بچے ہی۔ اجے ہمیشہ سنیما کے بارے میں بہت پرجوش تھے اور فلم ڈائریکٹر بننا چاہتے تھے۔ وہ شارٹ فلمیں بھی بنایا کرتے تھے۔ تبو نے کہا کہ وہ اجے کے ساتھ کام کرکے اس لیے مطمئن ہوتی ہیں کیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتے ہیں جب ہم اداکاری کی فیلڈ میں نہیں آئے تھے اور یہی ہمارے تعلقات کی بنیاد ہے۔

اس پر پڑھیں فن و فنکار Header Banner