ًتجربہ بتا رہی ہوں آپ’’ ناں‘‘ نہیں کرسکتے‘ بھارتی اداکارہ کا کاسٹنگ کائوچ بارے انکشاف

بدھ 28 اگست 2024 22:36

ًتجربہ بتا رہی ہوں آپ’’ ناں‘‘ نہیں کرسکتے‘ بھارتی اداکارہ کا کاسٹنگ کائوچ بارے انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2024ء) بھارتی تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ صنم شیٹی نے کاسٹنگ کائوچ کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں صنم نے کہا کہ ملیالم ہی نہیں تامل فلم انڈسٹری میں خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ ہیما کمیٹی رپورٹ کی تفصیلات زیادہ نہیں جانتی لیکن اس کا ہم سب کو خیرمقدم کرنا چاہیے، میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کہتی ہوں کہ آپ ناں نہیں کرسکتے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ میں کاسٹنگ کائوچ کے خلاف آواز ٹھا رہی ہوں، انڈسٹری میں خواتین ہی نہیں مرد بھی کاسٹنگ کائوچ کا شکار ہوتے ہیں، -فلموں میں کام حاصل کرنے کا یہ طریقہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ ٹیلنٹ کو موقع ملنا چاہیے۔

اس پر پڑھیں فن و فنکار Header Banner