عمران خان کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کے لیے درخواست جمع ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کو شکایات موصول ... یونیورسٹی کو موصول ہونے والی درخواستوں میں ... مزید

Live Updates

یونیورسٹی کو موصول ہونے والی درخواستوں میں عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب امیدوار قرار دیا گیا ہے. برطانوی جریدے ڈیلی میل کا دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 اگست 2024 13:18

عمران خان کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کے لیے درخواست ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اگست ۔2024 ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کے لیے درخواست جمع کرنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کو شکایات موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں. برطانوی جریدے” ڈیلی میل“کے مطابق عمران خان کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے سلسلے میں درخواست جمع کرائے جانے کے بعد سابق وزیر اعظم کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کو احتجاجی ای میلز اور پٹیشن موصول ہو رہی ہیں.

(جاری ہے)

جریدے نے دعوی کیا کہ یونیورسٹی کو موصول ہونے والی درخواستوں میں عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب امیدوار قرار دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کو موصول ہونے والی ایک پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کرپشن کیسز میں سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی جیسے بڑے تعلیمی ادارے کے چانسلر کا الیکشن لڑنا قابل قبول نہیں ہے. اخبار نے دعوی کیا کہ موصول ہونے والی بعض شکایات میں عمران خان پر طالبان اور اسامہ بن لادن کی پرجوش حمایت کاالزام عائد کرتے ہوئے انہیں شدت پسند قرار دیا گیا ہے . ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کئی مواقعوں پر طالبان کی حمایت اور ان کے شدت پسند ایجنڈے کا پرچار کیا برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف یونیورسٹی کو موصول والی پٹیشن میں اس طرح کے مزید ذاتی اور پبلک مفادات سے متصادم باتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق دائر ہونے والی ایک پٹیشن میں دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان نے قومی اسمبلی سے خطاب میں اسامہ بن لادن کو شہید بھی کہاتھا.                                      
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner