جمعرات 4 جولائی 2024
22:17
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2024ء) بالی ووڈ سٹار اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا بچا ہوا کھانا کھاتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اکثر و بیشتر اپنے کھانے پینے کے حوالے سے پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔فٹنس کا خیال رکھنے والی اداکارہ فلم سیٹ پر پیزا پارٹی کرتی ہیں لیکن گھر پر عام ماں کی طرح اپنے بچوں کا بچا ہوا کھانا کھاتی ہیں۔
(جاری ہے)
اس حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کرینہ کپور نے اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بچوں کی آدھی بچی ہوئی پلیٹوں کی تصویر شیئر کی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلیٹوں میں آدھا پین کیک، ایک پیالے میں اسٹرابیری اور ایک میں کریم موجود ہے۔اداکارہ نے ساتھ ہی کیپشن میں بتایا کہ میں وہ ماں ہوں جو اپنے بچوں کا بچا ہوا کھاتی ہوں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے چند ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔