کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی پریمیئر لیگ سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا، کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔گورنرہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گورنرہائوس میں کراچی پریمیئر لیگ کے چیئرمین معیز بن زاہد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ چند ماہ پہلے کراچی پریمیئر لیگ کے ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے، امید ہے کراچی پریمیئر لیگ سے نوجوان ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے جب تک گورنر ہوں کھیلوں کو فروغ دوں گا۔
(جاری ہے)
کراچی پریمیئر لیگ کے چیئرمین معیز بن زاہد نے کہا کہ کراچی پریمیئر لیگ میں نیا ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا، اس طرح کی سرگرمیوں سے ارشد ندیم،یونس خان، جاوید میاں داد، سرفراز احمد جیسے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پریمیئر لیگ کے پیٹرن ان چیف گورنر سندھ کامران ٹیسوری ہیں۔ کراچی پریمیئر لیگ کا انعقاد نومبر میں نیا ناظم آباد میدان میں ہوگا۔16دن کے ایونٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔کراچی پریمیئر لیگ کے صدرمعروف کرکٹر یونس خان نے کہا کہ امید ہے کہ اس ایونٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔کراچی پریمیئر لیگ میں تجربہ کار کھلاڑی اپنے تجربات شیئر کریں گے