کلرسیداں میں بیڈمنٹن کا فائنل گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ نے جیت لیا

بدھ 28 اگست 2024 19:10

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2024ء) کلرسیداں میں بیڈمنٹن مقابلے کا فائنل گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ نے جیت لیا۔نیب اینٹی کرپشن آگاہی پروگرام کے زیر انتظام بیڈ منٹن کے مقابلے گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں میں منعقد ہوئے جس میں تحصیل بھر سے گورنمنٹ ہائی مدارس کلرسیداں،پھلینہ، سرصوبہ شاہ، چوآخالصہ، دھمالی،سکوٹ، باغجمیری اور دوبیرن کی ٹیموں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فائنل میچ گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ اور گورنمنٹ ہائی سکول سکوٹ کے درمیان کھیلا گیا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے بیڈ منٹن کے تحصیل چمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔\378

اس پر پڑھیں کھیلو ں کی خبریں Header Banner