دبئی)نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی ہوئی ہے جبکہ رضوان 7 درجے ترقی پاکر ٹاپ 11 میں شامل ہوگئے ہیں بابر اعظم نے بنگلہ دیش سے کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں دونوں اننگز میں ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پہلی اننگز میں سنچری جبکہ دوسری اننگز میں نصف سنچری سکور کی تھی۔ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلی، کین ولیمسن اور ڈیرل مچل باالترتیب دوسری تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروکس 3 درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔اسی طرح بابراعظم تیسری پوزیشن سے نویں پوزیشن پر گر گئے ہیں، انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 734 ہے جبکہ رضوان 11ویں نمبر پر موجود ہیں انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 728 ہے جبکہ 7 رجے ترقی ہوئی ہے۔ سعود شکیل ایک درجہ ترقی پاکر 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔باؤلنگ میں بھی شاہین آفریدی 8ویں سے 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں انکی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی ہوئی ہے۔