لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی تیاری کیلئے پاکستان میں 3 میچز کی سیریز کھیلیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم 13 ستمبر کو ملتان پہنچے گی، جہاں تمام میچز کھیلے جائیں گے، یہ میچز 16، 18 اور 20 ستمبر کو ہوں گے۔
س بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ تینوں میچز براہ راست نشر کیے جائیں میچز 16، 18 ستمبر کو شام 7 بجے شروع ہوں گے جبکہ 20 ستمبر کو میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔سیریز کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم 21 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوگی جبکہ پاکستان ٹیم 23 ستمبر کو روانہ ہوگی۔پاکستان آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ شامل ہیجبکہ جنوبی افریقا، گروپ بی میں بنگلادیش، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہے۔اسکاٹ لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف بالترتیب 28 اور 30 ستمبر کو وارم اپ میچوں کے بعد پاکستان کا مقابلہ 3 اکتوبر کو شارجہ میں سری لنکا سے ہوگا، اس کے بعد 6 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ دبئی میں ہوگا۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ 11 اکتوبر کو دبئی میں اور نیوزی لینڈ کے خلاف 14 اکتوبر کو دبئی میں میچ ہوگا۔
آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ جنوبی افریقا کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں حصہ لے گا۔