ڈھاکہ (نیٹ نیوز)نگلادیش کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کیخلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔بنگالی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ڈھاکا میں قتل کے مقدمے میں نامزد آل راؤنڈر شکیب الحسن کو واپس لانے کیلئے عدالت کا نوٹس موصول ہوا ہے تاہم کرکٹر پاکستان کیخلاف 30 اگست سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں گے بورڈ کی جانب سے ان کو کھیلنے کی اجازت ہے۔بورڈ سربراہ کا کہنا ہے کہ ابھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور یہ ابتدائی مرحلے میں ہے، جب تک وہ مجرم ثابت نہیں ہوتے بنگلادیشی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔