کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب ارکان سندھ اسمبلی کے خلاف براہ راست کارروائی نہیں کرسکے گا، سندھ اسمبلی نے نیب کے لیے فوکل پرسن مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی کی جانب سے عرفان میمن کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ کسی بھی رکن اسمبلی کے خلاف شکایت کی صورت میں نیب فوکل پرسن سے رابطہ کرے گا۔ فوکل پرسن نیب کی تفصیلات سےسپیکر سندھ اسمبلی کو آگاہ کرے گا۔سپیکر سندھ اسمبلی متعلقہ رکن کو طلب کرکے اس سے وضاحت اور بے گناہی کے ثبوت مانگے گا۔ رکن اسمبلی اسپیکر اسمبلی کو مطمئن نہ کرسکا تو نیب کارروائی کے لیے مجاز ہوگا۔