کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کےسرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتےکے دوران سرکاری ذخائر میں 11کروڑ 20 لاکھ ڈالر کااضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتےکے دوران سرکاری ذخائر کی مالیت 23 اگست کو 9 ارب 40 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جس کے بعد مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 77 کروڑ 63 لاکھ ڈالر تک بلند ہوگئی ہے۔