اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت منسوخ کرنے کیخلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس بابرستار نے کہاکہ دلوں کے حال تو اللہ جانتا ہے ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے ایک آرڈر کیا چیف کمشنر نے اسے ختم کردیا، اب آپ چیف کمشنر کے آرڈر کیخلاف درخواست دائر کریں،عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت منسوخ کرنے کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس بابرستار نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی،پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کےدلائل دیتے ہوئے کہاکہ ہم پھر آج ہی رٹ پٹیشن دائر کرینگے،یہ لوگ بدنیتی کررہے ہیں اور ہمیں بھی کچھ نہیں کرنے دے رہے،جسٹس بابرستار نے کہاکہ دلوں کے حال تو اللہ جانتا ہے ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے ایک آرڈر کیا چیف کمشنر نے اسے ختم کردیا، اب آپ چیف کمشنر کے آرڈر کیخلاف درخواست دائر کریں۔عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔