نیشنل چیمپئن، ایشیئن سلور میڈیلسٹ یاسر سلطان کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2024ء) کھیل کود کیساتھ غذائیت سے بھرپور خوراک ضروری ہے۔ یاسر سلطان ہمارے قومی ہیرو ہیں،دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ نیشنل چیمپئن، ایشیئن سلور میڈیلسٹ یاسر سلطان نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے ملاقات کی جس میں جیولن پلئیر یاسر سلطان پنجاب فوڈاتھارٹی کے فوڈ ایمبسڈر مقرر کردیا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے کہاکہ یاسرسلطان کو فوڈ ایمبسڈر بنانے کا مقصد نوجوان بچوں کی غذائی تربیت ہے۔ کیا کھانا ہی کب کھانا ہی کھانے کے اجزاء معیاری ہیں یا نہیں، نوجوانوں کے لیے جاننا ضروری ہے۔ اپنی غذا پر مکمل توجہ دے کر ہی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں نوجوان طلباء و طالبات ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔
(جاری ہے)
جبکہ یاسر سلطان نے کہا کہ اچھی صحت کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال انتہا?ی لازم ہے۔ ایک کھلاڑی، طالب علم، مزدور اور کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کی اچھی صحت کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک بھی ضروری ہے۔ جسمانی ضرورت کے مطابق غذائیت سے بھرپور خوراک ہی تندرست اور توانا رکھتی ہے۔ بچیتازہ پھل، سبزیاں، دودھ، دہی مکھن کھا کر ہی کھیل اور پڑھائی میں چیمپئن بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر کی عوام کو صاف اور معیار ی خوراک کے چناؤ کی آگاہی دینا تعریف کے قابل ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوڈ ایمبسڈر نامزد کرنا اعزاز کی بات ہے، اولین فریضہ سمجھ کر غذائی آگاہی میں تعاون کروں گا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام اور کاوشوں سے ہی آج ہم اچھی غذا کھاتے ہیں، آپریشنز قابلِ تحسین ہیں۔ ہم سب پنجابیوں کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ پنجاب بھر سے جعلساز ناسوروں کو ختم کیاجاسکے۔