اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر شہزاد کا کہنا ہے کہ ڈبے کا دودھ بچوں کی صحت تباہ کر رہا ہے، ایک سروے میں 80 فیصد پاکستانی ماؤں نے بتایا کہ انہیں ڈبےکا دودھ پلانے کی تجویز ڈاکٹروں، نرسوں اور ہسپتال کے طبی عملے نے دی۔
ایک تقریب سے خطاب میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر شہزاد نے انکشاف کیا کہ ماں کے دودھ کی جگہ ڈبے کا دودھ تجویز کرنے والے چند ڈاکٹر فارمولا ملک کمپنیوں کی ملی بھگت سے کام کرتے ہیں اور کمیشن لےکر ڈبےکا دودھ تجویز کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماں کا دودھ بہترین قدرتی مدافعت دیتا ہے ، ڈبے کے دودھ سے بچوں میں دل، شوگر اور مستقبل میں ذہنی امراض کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے ، ڈبے کا دودھ بچوں کی صحت تباہ کر رہا ہے۔