لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے فیصلہ سنایا،پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے پرویز الٰہی و دیگر کا نام غیرقانونی طور پر پی سی ایل میں شامل کیا۔