لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ( ن) کے صدر میاں نوازشریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
"24 نیوز" کے مطابق مسلم لیگ (ن )کا ہنگامی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ میں طلب کیا گیا ہے ،اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔مسلم لیگ( ن) کے اجلاس میں حمزہ شہباز سمیت وفاقی و صوبائی وزراء اور سینٹر لیگی رہنما بھی شریک ہوں گے،اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سمیت سینئررہنما بھی شریک ہوں گے۔