سڈنی (آئی این پی) پاکستان کے ناصر اقبال آسٹریلیا میں جاری اسکواش ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل میں ناصر اقبال نے کینیڈا کے ایلیوٹ ہنٹ کو شکست دی۔کیندین پلیئر کیخلاف ناصر کی جیت کا اسکور 4-11، 5-11، 11-7 اور 4-11 رہا۔ سٹی آف شیپرٹن اوپن میں ناصر اقبال سیکنڈ سیڈ پلیئر ہیں۔ 3 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ایونٹ کے فائنل میں ناصر کا مقابلہ فرانس کے میٹیو کوراویٹ سے ہوگا ناصر اقبال نے کہا کہ فائنل میں بھی کامیابی کے لئے پرامید ہوں۔