صوبائی حکومت نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع کے 176 اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم کر دی۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے ضلعی ایجوکیشن افسران کو صوبے کے14 اضلاع کے 176 اسکولوں میں میں سیکنڈ شفٹ ختم کرنے کا تحریری اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پشاور کے 43، مردان کے 42، اپر دیر کے 25، ضلع سوات کے 17اور چار سدہ کے 14 اسکولوں میں دوسری شفٹ ختم کردی گئی ہے۔
شانگلہ کے 8، ہری پور کے 7، کوہاٹ کے 5، مالا کنڈ کے چار، بٹگرام کے تین، لوئر دیر کے تین، نوشہرہ کے دو، ایبٹ آباد کے دو جبکہ مانسہرہ کے ایک اسکول میں بھی سیکنڈشفٹ ختم کردی گئی ہے۔
ضلعی ایجوکیشن افسران کوسیکنڈ شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی کا کہنا ہے کہ سیکنڈ شفٹ اسکولوں کو محکمہ کی رپورٹ پر بند کیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم نے کہا کہ بند ہونے والے اسکولوں میں طلباء کی تعداد کم تھی، بند ہونے والے ا سکولوں کے بچوں کو قریبی اسکولز میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔