چلڈرن ایشین گیمز میں شرکت کے بعد قومی دستہ آج وطن پہنچے گا

فیصل آباد (یواین پی) 8ویں چلڈرن ایشین گیمز میں شرکت کے بعد قومی دستہ  آج روس سے فیصل آباد ائیرپورٹ پر پہنچے گا۔ دستہ کے چیف دی مشن چوہدری اصغر علی گل نے بتایا کہ چلڈرن ایشین گیمز میں ریسلنگ کے مقابلوں میں حسن علی بھولا نے سونے کا تمغہ حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔ قومی کھلاڑیوں کا دستہ19 ارکان پر مشتمل تھا۔ 8ویں چلڈرن آف ایشیاء گیمز 25 جون سے 7 جولائی تک روس میں کھیلی گئی۔ دستہ کے ہمراہ چیف ڈی مشن چوہدری اصغر علی گل ہیں۔ قومی دستہ اتھلیٹکس، تائیکوانڈو، جوڈو اور ریسلنگ کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔دستہ اتھلیٹکس کے 8 رکن، تائیکوانڈو کے 6، جوڈو کے 3 اور ریسلنگ کا ایک کھلاڑی پر مشتمل ہے۔
ھلیٹکس کے دستہ میں میڈم ناظمہ اظہر صمدانی، غلام مرتضی، محمد شریف، اقراء ریاض،عنایہ احسن فروز، علینہ آصف، زنورین قیوم اور زرلینا وسیم شامل ہیں۔ تائیکوانڈو کے دستہ میں ساجد حسین، ناجیہ رسول، سیف اللّٰہ، افنان نجم، ایمن خان اور عبدر حسین شامل ہیں۔ جوڈو کے دستہ میں محمد ذیشان بٹ، سلمان خان اور محمد خلیفہ شامل ہیں۔ ریسلنگ میں ایک کھلاڑی حسن علی شاہ شامل ہے

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner