علی فضل اورپنکج ترپاٹھی کی ویب سیریز مرزا پور 3 ایمازون پرائم پرجاری

ہفتہ 6 جولائی 2024 12:28
علی فضل اورپنکج ترپاٹھی کی ویب سیریز مرزا پور 3 ایمازون پرائم پرجاری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2024ء) بلاک بسٹر ویب سیریز مرزا پور کے مداحوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی، سیزن 3کو ایمازون پرائم پر جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایمازون پرائم ویڈیو نے ایکشن تھرلر سیریز کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اعلان کیاکہ سیزن تھری کو اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹریم کیا جاسکتا ہے۔
(جاری ہے)
سیزن کے ابتدائی تبصروں یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ نیا سیزن بھی طاقت، انتقام، سیاست، غداری، دھوکہ دہی اور خاندانی جھگڑوں کے ارد گرد گھومتا ہے۔
ایکسل میڈیا انٹرٹیمنٹ کی پروڈکشن میں ویب سیریز کو گورمیت سنگھ اور آنند ایر نے ڈائریکشن دی ہے اور یہ دس اقساط پر مشتمل ہے۔ویب سیریز کی مرکزی کاسٹ میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، شیوتا ترپاٹھی، راسیکا دگل، وجے ورما اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

اس پر پڑھیں فن و فنکار Header Banner