میڈرڈ(این این آئی)سپین کے سائیکلسٹ پابلو کاسٹریلو نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ جیت لیا۔23 سالہ ہسپانوی سائیکلسٹ پابلو کاسٹریلو کی یہ ریس میں پہلی سٹیج فتح ہیریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔سپین کے سائیکلسٹ پابلو کاسٹریلو نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 12واں مرحلہ اپنے نام کیا۔برطانوی سائیکلسٹ میکس پول نے ریس کے 12ویں مرحلے میں دوسری،سپین کے مارک سولر نے تیسری،سوئس سائیکل سوار مورو شمڈ نے چوتھی جبکہ ایکواڈور کے سائیکل سوار جوناتھن نارویزنے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس سپین میں جاری ہے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 12واں مرحلہ اورینس سے منزنیڈا ماؤنٹین سٹیشن تک پہاڑی ٹریک پر 137.5کلو میٹر پر محیط تھا جس کو 23 سالہ ہسپانوی سائیکلسٹ پابلو کاسٹریلو نیعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔برطانوی سائیکلسٹ میکس پول نے ریس کے 12ویں مرحلے میں دوسری،سپین کے مارک سولر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔