ریسلر نکی بیلا کے شوہرتشدد کرنے کے الزام پر گرفتار

 لندن (نیٹ نیوز)معروف ڈبلیو ڈبلیو ای خاتون ریسلر نکی بیلا کے شوہر روسی ڈانسر آرٹیم چیگونٹسیف کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن اور ہال آف فیمر نکی بیلا کے شوہر آرٹیم چیگونٹسیف کو گھریلو تشدد کے الزام میں گزشتہ روزگرفتار کیا گیا تھا اور انہیں کیلیفورنیا کی ناپا کاؤنٹی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آرٹیم چنگونتسیف کو  گزشتہ روز ناپا ویلی کاؤنٹی نے کئی دفعات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا، جس میں 273.5 اے اور 73.5 اے شامل ہیں، ان دفعات میں شریک حیات پر تشدد یا چوٹیں آنے پر شامل کیا جاتا ہے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner