پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٌ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی کی گئی جس کے ڈیزل کی قیمت 266.07 روپے سے کم ہو کر 262.75 روپے ہو گئی،پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 260.96 روپے سے کم ہو کر 259.10 روپے  فی لیٹر ہوگئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 171.77 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 157.02 روپے سے کم ہو کر 154.05 روپے  فی لیٹرہو گئی۔

اس پر پڑھیں قومی Header Banner