میرے شوہر کثرت ازدواج میں دلچسپی نہیں رکھتے،ویولینابھٹاچارجی کاپائل ملک کے تبصروں پر ردعمل
ہفتہ 6 جولائی 2024
12:28
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2024ء) دیولینا بھٹاچارجی نے پائل ملک کی طرف سے ان کی شادیوں کا موازنہ کرنے کی مذمت کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیولینا بھٹاچارجی نے پائل ملک کے تبصروں پر ردعمل دیا اور کہا کہ میرے شوہر کثرت ازدواج میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
(جاری ہے)
یوٹیوبر ارمان ملک کی اہلیہ پائل ملک نے اپنی شادی کا دفاع کیا اور ساتھ ہی دیولینا بھٹاچارجی اور ان کے شوہر شاہنواز شیخ کے تعلقات پر تنقید کی۔
اس تنازع کا آغاز دیولینا کی طرف سے پائل ملک، ارمان ملک اور کارتکا ملک کی شادی پر تنقید سے ہوا تھا جس کا جواب پائل ملک نے دیا اور کہا کہ اداکارہ کو ان کے رشتے پر بات کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ جب ہم آپ آپ رشتے کے متعلق بات نہیں کررہے تو آپ کو بھی حق نہیں ہمارے تعلق پر رائے کا اظہار کریں۔