ناران میں پھنسےغیر ملکی سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خراب موسمی صورتحال کے باعث ناران میں پھنسےغیر ملکی سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

ترجمان ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 8 غیر ملکی سیاحوں کو ٹورازم پولیس نے ریسکیو کیا، غیر ملکی سیاح مہانڈری کے مقام پر سیلاب آنے کی وجہ سے ناران میں پھنسے ہوئے تھے۔

غیر ملکی سیاحوں کو بروقت ریسکیو نہ کیا جاتا تو ان کی پرواز مس ہو جاتی ، پھنسے ہوئے سیاحوں نے آج رات کو پرتگال روانہ ہونا تھا۔

اس پر پڑھیں قومی Header Banner