اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علما اسلام نے حکومت میں شامل نہ ہونے کا واضح اعلان کردیا ہے۔
"ایکسپریس نیوز "سےگفتگو کرتے ہوئےحافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی حکومت میں شامل ہوگی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی حمایت کرے گی، جولائی 2018 کے بعد ہماری جو پوزیشن تھی آج بھی اسی مؤقف پر کھڑے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ 2024 کا الیکشن الیکشن نہیں آکشن تھا۔میں مولانا فضل الرحمان صاحب کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کے ساتھ ہونے والی ایک بھی میٹنگ میں شریک نہیں تھا۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے حوالے سے افواہیں چل رہی ہیں اس حوالے سے حقیقت سامنے نہیں آئی جب حقیقت سامنے آئے گی تو جے یو آئی (ف) اپنا مؤقف دے گی۔ قانون سازی سے متعلق ہم وقت سے پہلے اپنا مؤقف نہیں دے سکتے ، جب کوئی قانون سازی آئی تو ہم فیصلہ کریں گے۔