اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ محسن نقوی نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا ہے، ان کا احتساب ہونا چاہیے اور اگر استعفیٰ نہ دے تو ان سے لیا جائے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا مولانا اس وقت حکومت کی طرف جائیں گے اگر وہ حکومت کی طرف گئے تو اپنا سیاسی نقصان کریں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ نور عالم خان پر فضل الرحمان سے بات ہوئی ان سے تحفظات کا اظہار کیا ہے، مولانا نے نور عالم سے بات کی ہے، مولانا نے کہا ہے اگر کوئی بل ہمارے خلاف لائیں گے تو مخالفت کریں گے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جس مقصد کیلئے نواز شریف آئے وہ تو پورا نہیں ہوا تو وہ واپس لندن ہی جائے گا، نواز شریف کے ساتھ تو ان کے بھائی نے ہی ہاتھ کردیا، نواز شریف خود ہار گئے، جس کے بعد یہ سارے ہار گئے انکی صرف 17 سیٹیں ہیں۔