کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2024ء) کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ہنہ وڑک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے کے ہمراہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز کی ہنہ اور اُڑک کے علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں تقریباً تمام راستوں اور پٹریوں کو نقصان پہنچا ہے۔
(جاری ہے)
سڑکیں اور راستے بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، آمدورفت اور رسائی میں خلل پڑا جس پر ضلعی انتظامیہ اور PDMA نے جائے وقوع پر مشینری اور عملہ تعینات کر دیا ہے اور12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں تمام دیہات اور نالہ کی تمام سڑکیں اور پٹڑی عوام کے لیے کھول دی گئی ہے - اس کے علاؤہ ضلعی انتظامیہ نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کے ساتھ مل کر متاثرہ مقامات پر مشینری اور عملہ روانہ کر دیا ہے جو ملبے کو صاف کرنے اور رسائی کے راستوں کو بحال کرنے پر مرکوز ہیں۔متعلقہ عنوان :