لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل بنگلادیشی فاسٹ بولر شورف الاسلام کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوکر دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کے فاسٹ بولر شورف الاسلام دوسرے ٹیسٹ سے قبل کمر تکلیف کے باعث ٓرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی جگہ تسکین احمد کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔بنگلادیشی خیمے سے آئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر نے پہلے میچ کے بعد گروئن ایریا میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔
، جس کے بعد انکے متعدد ٹیسٹ کروائے گئے تو انجری کی تصدیق ہوئی۔