نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی شہرت یافتہ امریکی ماڈلز جیجی حدید اور بیلا حدید کی والدہ یولینڈا حدید نے 60 سال کی عمر میں اپنے دیرینہ دوست بزنس مین جوزف جینگولی سے منگنی کرلی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یولینڈا حدید نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ جوزف کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کیلئے ہالینڈ گئی تھیں جہاں جوزف نے اُنہیں شادی کیلئے پرپوز کیا۔
یولینڈا حدید نے کہا کہ میں نے جوزف کی پیشکش قبول کی کیونکہ ہم دونوں میں بہت سی عادات مشترکہ ہیں اور ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں، اس پیشکش کو قبول کرنے کے بعد، ہم نے منگنی کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یولینڈا حدید نے اپنے انٹرویو میں شادی کی تاریخ کے بارے میں کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔