06 جولائی ، 2024
اگر آپ ویک اینڈ پر میٹھے کا لطف اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ آئس کریم کو ترجیح دے سکتے ہیں۔
ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ آئس کریم میں صحت سے متعلق کچھ حیرت انگیز فوائد ہوتے ہیں، خاص طور پر جب اس کا موازنہ دیگر غذائیت سے خالی میٹھوں سے کیا جائے۔
دو تہائی کپ ڈیری آئس کریم کیلشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے، جو ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط رکھتا ہے۔
یہ سب کچھ برانڈ پر منحصر ہوتا ہے، کچھ آئس کریمز سرونگز میں تقریباً چھ گرام پروٹین ہوتا ہے جو ایک انڈے کے برابر ہوتا ہے۔
پروٹین اور معتدل سطح کی فیٹ کا مجموعہ خون میں شوگر کے اخراج کو سست کرتا ہے، جو ذیابیطس سے منسلک خون میں گلوکوز کی تیز بڑھوتری کو روکتا ہے۔
واضح رہے کہ بار بار خون میں شوگر کا اضافہ ٹائپ 2 ذیابیطس اور دل کی بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔
آئس کریم کو کسی بھی طرح صحت مند نہیں سمجھا جا سکتا۔ پھر بھی، غذائی ماہر شیلی بالز کا کہنا ہے کہ آئس کریم دیگر غذائیت سے کم میٹھے کے مقابلے میں بہترین ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ دو تہائی کپ ڈیری آئس کریم کا ایک سرونگ روزانہ تجویز کردہ کیلشیم کا تقریباً 12 فیصد ہوتا ہے۔ کیلشیم عام طور پر امریکی کھانے کے انداز میں کم استعمال کیا جاتا ہے، لہٰذا یہ خوشخبری ہے کہ جب ہم کسی میٹھے کا لطف اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو یہ بھی کچھ غذائی فوائد فراہم کر سکتا ہے۔
ماہر غذائیت اسٹیفنی وینٹ زیلفڈن کا کہنا ہے کہ معتدل فیٹ اور پروٹین کا مجموعہ اسے ذیابیطس کے مریضوں کےلیے ایک اچھا انتخاب بناتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیٹ اور پروٹین کو شوگر کے ساتھ ملا کر خون میں شوگر کے اضافہ کو کم کیا جا سکتا ہے جو آپ کو کم فیٹ والے میٹھے جیسے سوبریٹ کھانے کے دوران دیکھنے کو ملتی ہے۔