اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2024ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پاکستان مسلم لیگ( ن) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر سردار عبد الرحمٰن کھیتران نے قبائلی عمائدین کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں سردار عبد الرحمٰن کھیتران نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کو سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات
(جاری ہے)
اس موقع پر بلوچستان کے مسائل پر گفتگو اور مسائل کے حل کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بلوچستان کی ترقی اور مقامی مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔ سیدال خان نے بلوچستان کی موجودہ صورت حال اور صوبے کے عوام کے مسائل کو اجاگر کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کے مسائل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ڈپٹی چیئرمین کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعا بھی کی۔متعلقہ عنوان :