لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوزوکی نے150 سی سی موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئےبڑی آفر متعارف کروا دی۔
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے اب اپنی GS-150 ماڈل کی موٹر سائیکل پر صفر مارک اپ پیشکش متعارف کرائی ہے، سوزوکی نے ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ GS-150 اب آسان ماہانہ قسط پلان کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے، اس آفر میں اہم فوائد شامل ہیں، جیسے صفر مارک اپ اور 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ۔