پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سخت سیکیورٹی میں علی الصبح لاہور منتقل کیا گیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان پر لاہور میں 9 مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
9 مئی مقدمات میں شاہ محمود سے اڈیالہ جیل میں تفتیش
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج آج لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں قائم عدالت میں پیش کیا جائے گا۔