لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈکی بھائی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایک مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر ہیں جو اپنے چیلنجز اور فیملی وی لاگنگ کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر ہر طرح کے موضوع پر طبع آزمائی کی ہے۔ اور وہ اکثر پیسے، مواد اور تعلیم پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
ڈکی بھائی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران پیسے کی اہمیت، سوشل میڈیا اور تعلیم پراپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی کامیابی کے سفر اور رحجانات پر بھی بات کی۔اس پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اپنی اہلیہ کو تحفے میں دیے گئے لگژری بیگ کی وجہ سے اٹھنےوالے تنازعات پر بھی وضاحت کی۔
مذکورہ بیگ کی قیمت 15 لاکھ روپے تھی اور اس وقت بہت سے لوگوں نے اس طرح کےبے جا اصراف اور اس کی نمائش پر ڈکی بھائی کو سخت تنقید کیا نشانہ بنایا تھا۔ڈکی بھائی نے اس لگژری بیگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے ان کی بیوی کو لے کر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ نہیں جانتے کہ 15 لاکھ ان کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ وہ یہ پیسہ ایک ہی دن میں کما سکتے ہیں۔
انہوں نے اس کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ، وہ صرف دنیا کو دکھانا چاہتے تھے کہ آپ کو اپنے شریک حیات کی خوشی کے لیے کچھ بھی کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ کے ساتھ کس طرح پیار کرنا چاہیے۔