چیمپئنز ون ڈے کپ،شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ شائقین کو متوجہ کرنے کیلئے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے فائنل اور سیمی فائنل کے علاوہ دیگر میچز کیلئے انٹری فری کرنے کا اعلان کردیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس کے بعد شائقین کیلئے انٹری فری کرنے کا اعلان کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے باسی کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتے ہیں، کافی عرصے بعد فیصل آباد میں کسی بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ چیمپئنز کپ سے نہ صرف ٹیلنٹ ابھرے گا بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی مضبوط ہوگی۔چیمپئنز ون ڈے کپ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں 5 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner