شادی شدہ پاکستانیوں میں سے تقریباً ہر 5 میں سے 3 (58 فیصد) نے بتایا ہے کہ انہیں شادی کےلیے رشتوں کا سب سے زیادہ گھر والوں نے بتایا۔
عوامی آراء جاننے والے ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے۔
سروے کے مطابق شادی کےلیے رشتے بتانے والوں میں گھر والے سب سے آگے ہوتے ہیں، 58 فیصد پاکستانیوں نے ماں باپ، اور بہن بھائیوں کی جانب سے رشتوں کےلیے سب سے زیادہ مشورے ملنے کا کہا۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں بتایا گیا کہ 26 فیصد کو رشتہ داروں، 16 فیصد کو دوستوں نے رشتوں میں مدد کی، جبکہ 7 فیصد نے پیشہ ور افراد کی خدمات لیں۔
پیشہ ور افراد کی مدد لینے والوں میں خواتین کی شرح زیادہ ہے، 11 فیصد خواتین اور 4 فیصد مردوں میں یہ شرح نظر آئی۔