ہرشا بھوگلے نے پاکستانی شکست کو شرمناک قراردیدیا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی تاریخی شکست کو‘شرمناک’قرار دیا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کے ہاتھوں سیریز میں 0-2 سے شکست پر معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے بنگال ٹائیگرز سے ہارنے کی توقع نہیں تھی۔

ہرشا بھوگلے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کیا کہ مجھے یاد ہے کہ کچھ عرصہ پہلے کہا گیا تھا کہ کھیل جتنا چھوٹا ہوگا، پاکستان اتنا ہی خطرناک ہوگا اور کھیل جتنا لمبا ہوگا، وہ اتنا ہی زیادہ کمزور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ یہ اتنا سخت ہوگا، جیسے بنگلادیش نے کھیلا، یہ پاکستان کیلئے شرمناک ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی، اس سے قبل قومی ٹیم بنگلادیش کیخلاف ناقابلِ شکست تھی۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner