محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ای ٹرانسفر پالیسی نافذ کردی 

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ای ٹرانسفر پالیسی نافذ کردی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم کاکہنا ہے کہ اساتذہ گھر بیٹھے تبادلوں کیلئے درخواستیں دائر کریں گے،9ستمبر تک ضلعی ایجوکیشن آفیسرز خالی آسامیوں کی تفصیل پورٹل پر اپ لوڈ کرینگے،اساتذہ تبادلوں کیلئے 10سے 20ستمبر تک آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

دستاویز کے مطابق 24ستمبر تک درخواستوں کی تصدیق ہوگی،تبادلوں کے اہل اساتذہ کی فہرست 26ستمبر کو لگے گی،27ستمبر کو آن لائن تبادلوں کے احکامات جاری ہونگے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - تعلیم اور صحت Header Banner