سندھ حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے درجنوں مہنگی ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگڑری گاڑیاں خریدنے کی تیاری کرنے لگی۔
محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 2 ارب روپے جاری کرنے کیلئے محکمہ خزانہ کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت 4بائی 4 کی 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے، جو کہ سندھ بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کو دی جائیں گی۔
سندھ حکومت کی جانب سے خریدی جانے والی ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner