سمبڑیال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں،3ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 5 ستمبر 2024 12:20

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2024ء) سمبڑیال پولیس نے مختلف کارروائیوں میں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 6 کلو 390گرام چرس بر آمد کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھا نہ سمبڑیال پولیس نے محمد اویس سکنہ کوٹلی نوناں سے 520 گرام چرس ،فلک شیر سے 1 کلو 280 گرام، تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے روڈس چوک میں محمد سلیم سے 1 کلو 560 گرام چرس ، روہیلہ میں صفدر حسین سے1 کلو 520 گرام چرس بر آمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمے درج کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner