بنگلادیش سے شکست کے بعد ہیڈکوچ جیسن گلیسپی اّسٹریلیا روانہ

لاہور(این این آئی) بنگلادیش کے ہاتھوں شرمناک ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ہیڈکوچ جیسن گلیسپی اّسٹریلیا روانہ ہوگئے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے تحت شیڈول دو میچز کی سیریز میں بنگلادیش نے پاکستان کو 0-2 سے پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں شکست دیکر تاریخ رقم کی۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست ہوئی جبکہ دوسرے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز اپنے نام کی۔ہیڈکوچ جیسن گلیسپی ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے ہمراہ گزشتہ روز روانہ ہوگئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی اور ٹم نیلسن انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پری سیریز کے تربیتی کیمپ سے قبل پاکستان واپس آجائیں گے۔

 دریں اثناء پاکستان کے ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بنگلادیش کے خلاف سیریز میں ذلت آمیز شکست کے باوجود شان مسعود کی بطور کپتان حمایت کی ہے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner