لاپتہ افراد کے مسئلے پر الارمنگ صورتِحال ہے، لوگ عدالت آناچھوڑ چکے: سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائی کورٹ نے دو سگے بھائیوں سمیت 6 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے پر لوگ پریشان ہیں، عدالت آناچھوڑ چکے ہیں، اس وقت بہت الارمنگ صورت حال ہے۔