راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ پاک فوج موجودہ سکیورٹی چیلنجز سے پوری طرح باخبر ہے ، پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم ناکام بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی وار گیم کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں آرمی چیف، وزیردفاع، وزیرخزانہ، وزیراطلاعات، اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو وارگیم اور خطرے کے میدان میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیٹرنس کا نظام جارحیت کی صورت میں کسی بھی مخالف پر سخت سزا کے نفاذ کو یقینی بنائےگا۔ روزگارکے جدید تصورات اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا مقصد ڈیٹرنس نظام کو بڑھانا ہے ، ڈیٹرنس کانظام جارحیت کی صورت میں کسی بھی مخالف پر سخت سزا کے نفاذ کو یقینی بنائےگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور خطے میں اسٹریٹیجک استحکام برقرار رکھنے میں مسلح افواج کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔
وزیراعظم نے روزگار کے جدید تصورات اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی تعریف کی۔ عسکری قیادت نے قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ہر قیمت پر تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ عسکری قیادت نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاک فوج موجودہ سکیورٹی چیلنجز سے پوری طرح باخبر ہے ، پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم ناکام بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھیں گے۔